تجارت کے لئے کپڑے پر فوٹو
سوال
بندہ پاور لوم کے کارخانہ میں کام کرتا ہے، ساڑھیوں کے کنارہ پر پھول پتی بھی بنانی پڑتی ہے، عرصہ سے لوگوں کی خواہش ہے کہ کنارہ پر مور بناؤ میں ٹالتا رہا، مگر اب جب کہ روزگار خراب چل رہا ہے، اور گاہکوں کا اصرار بڑھا تو میں نے مور کا ڈیزائن بنا دیا، دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسا ڈیزائن تیار کرنا جس سے شکل دار چیز بن گئی جائز ہے یا ناجائز نہ بنانے پر مالک ناراض ہوتا ہے؟
جواب
جاندار کی تصویر خواہ دیوار پر بنائی جائے، خواہ کاغذ پر خواہ کپڑے وغیرہ پر چاہے قلم سے بنائی جائے، یا مشین سے یا کسی اور آلہ سے یک دم بنائی جائے، یا ایک ایک عضو الگ الگ بنایا جائے، کپڑے کی بناوٹ میں یا کسی اور چیز کی بناوٹ میں بہر صورت ناجائز اور گناہ ہے، اپنی مرضی سے ہو یا کسی کی فرمائش سے روپیہ کے لالچ میں یا ویسے ہی نفس کی خواہش سے کسی طرح اجازت نہیں، جو کام نا جائز ہو وہ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔