کیرم بورڈ
سوال
کیرم بورڈ ایک کھیل ہے کیا اس کے جواز کی کوئی صورت ہے؟ اطلاعاً عرض ہے کہ کھیل بغیر شرائط و بغیر ہار جیت کے کھیلا جاتا ہے، جواز ہو تو کس صورت میں اور نا جائز ہو تو کس صورت میں؟ اطلاع فرما کر مشکور فرمائیں؟
جواب
اگر ہار جیت نہ ہو اور احکام شرعی میں اس کی وجہ سے خلل نہ آئے تو کبھی کبھی وحشت دور کرنے اور دل بہلانے کے لئے اس کھیل (کیرم) کی گنجائش ہے تاہم اس کی عادت نہ ڈالی جائے، اور اس کو چھوڑنے کی کوشش کی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔