الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بواسیر کا عجیب علاج

سوال

زید کہتا ہے کہ اگر قربانی کے جانور کے منہ میں تانبہ کا پیسہ ڈال کر یا جانور کو وہ پیسہ کھلا کر ذبح کیا جائے اور پھر اس پیسہ کو بواسیر کے مرض والے کو پہنا دیا جائے تو مرض ختم ہو جائے گا۔ زید نے اپنی قربانی کے وقت ایسا ہی کیا۔ تو کیا اس سے عقیدہ کی خرابی پیدا ہوئی ہے یا یہ شرک ہے؟

جواب

قربانی کا جانور تو اس سے خراب نہیں ہوا، اور بواسیر میں اس کا مفید ہونا کوئی فقہی مسئلہ نہیں اگر طب سے یا تجربہ سے اس کا مفید ہونا ثابت ہو تو اس میں مضائقہ نہیں۔ اگر محض ٹوٹکا ہے تو اس سے اجتناب کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو