وضو کرنے والوں کو سلام
سوال
مسجد میں وضو سے پہلے یا بعد میں کچھ آدمی سنتیں نفلیں پڑھ رہے ہوں اور کوئی مسجد میں داخل ہو یا اپنی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آئے ایسی حالت میں اس کو سلام بلند آواز سے کرنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) وضو خانہ مسجد سے ملحق ہے کچھ آدمی وضو کر رہے ہیں سوایسی حالت میں نو وارد وضو کرنے والوں کو سلام کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
نماز پڑھنے والوں کو اگر سلام کرے تو نا جائز ہے اسی طرح جو شخص دعاء تسبیح ذکر وغیرہ میں مشغول ہے اسے سلام کرنا بھی منع ہے۔ ہاں کوئی شخص فارغ ہو تو اس کو سلام کرنا درست ہے مسجد میں بھی اور باہر بھی۔ (۲) وضو کرنے والے کو سلام کرنا درست ہے جب کہ وہ دعاء نہ پڑھ رہا ہو ورنہ مکروہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔