مظلوم ظالم کے سلام کا جواب دے
سوال
اگر ظالم اپنے مظلوم پر سلام کرے اور مظلوم بوجہ اپنے رنج و غصہ ونفرت کے جواب نہ دے کیا مظلوم شرعاً گنہگار ہے اور کیا مظلوم پر ظالم بد بخت کے سلام کا جواب دینا شرعاً واجب ہے، اور کیا شریعت اجازت دیتی ہے کہ مظلوم اپنے ظالم کے سلام کو جوتی سے ٹھکرادے؟
جواب
سلام شعار اسلام اور حق مسلم ہے اور جواب دینا واجب ہے۔ مظلوم کو چاہئے کہ جواب سلام کو ترک کر کے اپنے ذخیرہ آخرت کو نقصان نہ پہونچائے اور ترک واجب کا وبال اپنے سر نہ رکھے اور اسکو بد بخت یا کم بخت یا اور کوئی ایسا کلمہ نہ کہے جس سے انتقام ہو جائے ممکن ہے کہ جلے ہوئے دل سے نکلا ہوا کوئی کلمہ اتنا سخت ہو کہ ظالم کے ظلم کے مساوی ہو جائے یا اس سے بھی بڑھ جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔