کاشت یا مچھلی کا شکار کرتے وقت اگر ستر کھل جائے تو کیا کرے
سوال
ستر عورت کے لئے جو حکم شریعت میں بتلایا گیا ہے، اور جس موقع پر کپڑا یاستر ترک کرنے کا حکم بتایا گیا ہے، اس کے علاوہ اوقات مثلاً زمین میں بوتے وقت میں جب کہ پانی گھٹنہ کے اوپر ہو تو کپڑا اٹھانا پڑتا ہے، یا مثلاً راستہ میں کمر تک ہوتا ہے، یا مثلاً مچھلی پکڑتے وقت کہ اس صورت میں کپڑا ستر سے اوپر اٹھانا پڑتا ہے، بغیر اس کے کام نہیں ہو پاتا از روئے شریعت کیا کام کرنا چاہئے؟
جواب
جب پانی کمر تک ہو تو بغیر لنگی اس میں داخل ہونے میں مضائقہ نہیں، راستہ چلتے ہوئے اور شکار کرتے ہوئے، اور کھیتی کرتے ہوئے اس کا اہتمام کیا جائے کہ جس حصہ بدن کا چھپانا ضروری ہے وہ نہ کھلے بے خیالی میں گھٹنہ یا ران کھل جائے تو اس کو پھر ڈھانک لینا چاہئے، یہی احتیاط ہے قصداً دوسروں کے سامنے نہ کھولیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔