سالی سے مذاق
سوال
زید و عمر مثلاً آپس میں ہمزلف ہیں اور زید مذکورہ اپنی سالی کے ساتھ ناشائستہ مذاق کرتا ہے، اور دوائی جماع کا ظاہراً ارتکاب کرتا ہے، اسی بنا پر عمر نے زید کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر دیا، لہذا زید کا یہ عمل شرعاً جائز ہے اور عمر کا اس طرح زید سے تعلق ختم کر دینا بھی جائز ہے، یا نہیں؟ اور نیز یہ دونوں حضرات امام ہیں، لہذا ان دونوں کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں، یا ظالم اور مظلوم میں کچھ رعایت ہے؟ اور یہ بھی تحریر کریں کہ کن کن لوگوں سے شرعی پردہ درست ہے؟
جواب
یہ طریقہ خلاف شرع اور نا جائز ہے، سالی کو پردہ کرنا لازم ہے، تنہائی اس کے ساتھ حرام ہے، اگر زید فہمائش کے بعد بھی اپنی حرکت سے باز نہیں آیا اور اس کے فتنہ سے حفاظت کیلئے عمر نے اس سے قطع تعلق کر دیا اور اپنی بیوی کی اس طرح سے حفاظت کر لی تو بہت اچھا کیا، اس کو ایسا ہی کرنا چاہئے، ایسا کرنے سے عمر کی امامت میں کوئی خلل نہیں، زید البتہ خطاوار ہے، اس کو توبہ و احتیاط لازم ہے،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔