دیور سے پردہ
سوال
(۱) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عورت کے لئے دیور موت ہے، اس کا علم مجھے نہیں کہ کس موقعہ پر ارشاد فرمایا ہے، اور منشاء ارشاد کیا ہے عورت کو بیوہ ہو جانے کے بعد دیور سے پردہ کرنا ضروری ہے، یا شوہر کی زندگی میں بھی دیور سے پردہ ضروری ہے؟ (۲) ایک ہی مکان میں والدین کے ساتھ کئی بھائی رہتے ہیں، اور بعض مکان بالکل چھوٹے ہوتے ہیں، بھاوج کے سوا بعض وقت مکان میں کوئی اور عورت نہیں ہوتی، صرف شوہر اور اسکے بھائی مکان میں رہتے ہیں، اور شوہر کی غیر موجودگی میں اپنے دیوروں کو کھانا وغیرہ دینا پڑتا ہے، اور گھر میں…
جواب
(۱) پردہ کی تاکید پر کسی نے سوال کیا تھا کہ کیا دیور سے بھی پردہ کیا جائے، اس پر ارشاد فرمایا تھا، کہ دیور تو موت ہے، فتنہ کا اندیشہ زیادہ ہے، اس سے پردہ شوہر کی زندگی میں بھی کیا جائے اور بعد میں بھی۔ (۲) بے تکلفی سے ہنسی مذاق نہ کیا جائے چہرہ سامنے نہ کھولا جائے، تنہائی ایک کمرہ میں نہ ہو وقت ضرورت بات کرنے میں مضائقہ نہیں ہے کھانا کسی بچے کے ہاتھ بھیج دیا کریں اس طریقہ سے…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔