الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

رولڈ گولڈ کور میں دانت

سوال

زید کا ایک دانت چوٹ لگنے سے ٹوٹ گیا ہے، زید دانت لگوانے کی غرض سے ڈاکٹر کے پاس گیا، ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ مستقل لگا رہنے والا دانت لگوائیں گے، جو نکالنا نہیں پڑے گا، تو رولڈ گولڈ کور میں وہ دانت لگے گا، جسے عام طور پر لوگ لگواتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ رولڈ گولڈ سونے کا کیا حکم ہے؟ رولڈ گولڈ کور میں اگر زید دانت لگوائے تو کیا حکم ہے؟ چاندی کے کور لگوا سکتا ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر چہ سونے اور چاندی دونوں کا دانت لگوانے کی بھی گنجائش ہے، لیکن چاندی سے کام چل جائے تو سونے سے پرہیز مناسب ہے، ”اذا جدع انفه، اواذنه اوسقط سنه فاراد ان يتخذ سنا آخر فعند الامام يتخذ ذلك من الفضة فقط وعند محمد من الذهب ايضا اھ“ الدر المختار، ج۵ ص ۲۲۶۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو