تانبے کے برتن پر چاندی کی قلعی
سوال
تانبے وغیرہ کے برتن پر اگر چاندی یا سونے کی قلعی کرا کر استعمال کیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
جواب
تانبے کے برتن پر سونے چاندی کے پانی سے اگر اس طرح قلعی کر دی جائے، کہ اس سے مستقلاً الگ نہ ہو سکے تو اس کی گنجائش ہے۔ کذافی ردالمحتار ج ۵ ص ۳۰۱
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔