الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چاندی سونے کے دانت اور چاندی سونے کے تار اور خول کا استعمال دانت کیلئے

سوال

(۱) بعض مردوں اور عورتوں کے دانت کمزوری سے ہلنے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے مرد و عورتیں اپنے اپنے دانتوں میں چاندی و سونے کا خول چڑھواتے ہیں، یا چاندی یا سونے کے تار سے دانتوں کو بندھواتے ہیں، مضبوطی کے لئے، تو کیا مردوں اور عورتوں کے لئے سونا و چاندی کا خول چڑھوانا یا دانتوں پر ٹانکہ لگوانا جائز ہے یا نہیں؟ یا محض عورتوں کے لئے روا ہے تو مردوں کے لئے کیا حکم ہے؟ (۲)

جواب

امام ابو حنیفہ کے نزدیک سونے کی ممانعت ہے، چاندی کی اجازت ہے، امام محمد کے نزدیک دونوں کی اجازت ہے، فتاوی عالمگیری، ص ۳۳۶ میں امام ابوحنیفہ سے بھی ایک روایت امام محمد کے موافق نقل کی ہے، لہذا گنجائش ہے، اور اس میں مرد و عورت کا ایک ہی حکم ہے۔ (۲)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو