الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

رولڈ گولڈ کے سنہرے بٹن، گھڑی کی چین لوہے کی انگوٹھی اور مخلوط دھاتوں کے بٹن انگوٹھی کا حکم

سوال

آج کل جو رولڈ گولڈ کی سنہرے رنگ کی جو بٹن بازار میں فروخت ہوتی ہے، ان کا شرعی حکم کیا ہے؟ نیز گھڑی کے سنہرے چینوں کا کیا حکم ہے؟ ان دھاتوں کا شمار لوہے وغیرہ میں ہوگا یا نہیں؟ اگر ہے تو کتب فقہ میں مثلاً ہدایہ وغیرہ میں جو یہ مسئلہ صراحہ لکھا ہے، کہ حدید وغیرہ دھاتوں کے بٹن وغیرہ استعمال کرنا مکروہ ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟

جواب

بٹن جو کپڑے میں سلا ہوا ہو وہ تابع ثوب ہے، درمختار میں ازرار ذہب کو جائز لکھا ہے، لوہے کی انگوٹھی مکروہ ہے، ورنہ رولڈ گولڈ کی حقیقت کے متعلق ان لوگوں سے تحقیق کی جائے، جو اس کا تجربہ رکھتے ہیں وہ بتاسکیں گے کہ یہ سونا ہے یا لوہا، یا مخلوط، مخلوط ہونے کی صورت میں جو دھات غالب ہوگی اس کا حکم جاری کیا جائیگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو