سینٹ
سوال
سینٹ کا استعمال کرنا کیسا ہے لوگ کہتے ہیں کہ اس میں اسپرٹ ہوتی ہے، اسی طرح اسٹوپ چولہا جو اسپرٹ سے گرم کیا جاتا ہے، اس کا پکا ہوا کھانا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں، یا مکروہ ہے؟
جواب
اگر اسپرٹ نا پاک ہے، تو وہ سینٹ جس میں یہ اسپرٹ ہو وہ بھی ناپاک ہے، اور اس کا استعمال ممنوع ہے، جس اسٹوپ میں اسپرٹ استعمال ہوتی ہے، اس کا پکا ہوا کھانا درست ہے وہ نا پاک نہیں جیسے اُپلوں، سرقین اس میں پکا ہوا پاک ہے، نا پاک سینٹ سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں، کھانا اسپرٹ جلانے سے ناپاک نہیں ہوتا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔