کریم پاؤڈر کا استعمال لڑکوں کیلئے
سوال
چند لڑ کے کریم پاؤڈر لگاتے ہیں، کیا مردوں کو لگانا جائز ہے؟ ظاہر ہے جب دن کو لگاتے ہیں تو زینت ہی مقصود ہوتی ہے۔
جواب
جو چیزیں عورتوں کا شعار ہوں مردوں کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں ہے، اسی طرح جو چیز کفار یا فساق کا شعار ہو، اس کے بھی استعمال کی اجازت نہیں، اسی قاعدہ پر اپنے سوال کو جانچ کر جواب نکالیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔