الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سیاہ برقعہ، جمپر، لہنگا، سلاخیں، سرخی کا حکم

سوال

آج کل جو شہروں میں یہ کالا برقعہ عام طور پر رائج ہے یہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر نا جائز ہے تو کیا علت ہے؟ ایک لباس ہے جس کا نام جمپر ہے، وہ اوپر سے بہت تنگ اور نیچے سے کچھ کھلا ہوتا ہے، اس کا استعمال کیسا ہے؟ نیز لہنگے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ نیز عورتیں جو اپنے سروں پر لوہے کی سلاخیں لگاتی ہیں، تا کہ بال آگے کی طرف نہ آئیں، وہ جائز ہیں یا نہیں؟ اور چھوٹی چھوٹی بچیاں جو تھوڑے تھوڑے بال کٹوالیتی ہیں، اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ نیز ہونٹوں پر سرخی کے بارے میں بھی کچھ روشنی ڈالئے؟

جواب

جو لباس کفار یا فساق کا شعار نہ ہو اور مقصود ستر اس سے حاصل ہو جاتا ہے، تو وہ درست ہے، ورنہ درست نہیں۔ سلاخیں تو وہ ہوتی ہیں، جو دروازے یا کھڑکی میں لگائی جاتی ہیں، تاکہ روشنی اور ہوا آتی رہے، آدمی یا جانور کتا وغیرہ نہ آ سکے، وہ سلاخیں سر میں کیسے لگائی جاتی ہیں؟

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو