معجون جند بیدستر یا ماهی رو بیاں و بیر بھوٹی وغیرہ
سوال
وہ معجون جس میں چند بیدستر یا ماہی رو بیاں یا خراطین یا بیر بھوٹی پڑی ہو اس کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟ جواب مع عبارت کتب بحوالہ تحریر فرمائیں، تاکہ ان کی طرف رجوع میں آسانی ہو، بہشتی زیور حصہ یاز دہم ص ۱۳۰ مطبوعہ فیروز پرنٹنگ ورکس میں ایک نسخہ لکھا ہوا ہے، جس میں جند بیدستر و ماہی روبیاں ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جائز ہے مگر شبہ یہ ہے کہ جند بیدستر و خراطین اکلا حرام ہے، اور جیسے معجون وغیرہ میں ملایا جائے گا تو وہ بھی حرام ہوگا، لہذا مفصل بحوالہ کتب عبارت کتب کو واضح فرما کر ماجور ہوں؟
جواب
بہشتی زیور حصہ یاز دہم عرف بہشتی گوہر مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی، ص ۱۴۹ میں یہ نسخہ لکھا ہے، مگر اس کے حاشیہ پر لکھا ہے کہ جند بیدستر کا کھانا جائز نہیں، بجائے اس کے کچلہ مدبر اور کشته فولاد چار چار رتی ڈالیں، ۱۲ رمنہ اور جند بیدستر کی تحقیق دیکھنی ہو تو مخزن الادویہ، ص۳۱۴ میں دیکھئے لکھا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔