پان میں چونہ کھانا
سوال
چونہ چونکہ مٹی سے ہوتا ہے، اس کے کھانے کے لئے کیا حکم ہے، نیز کتھا بھی مٹی سے ملا کر تیار کیا جاتا ہے، اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب
مٹی کا کھانا ممنوع ہے، اور اس کی ممانعت نجاست کیوجہ سے نہیں مضر صحت ہونے کی وجہ سے ہے لہذا جتنی مقدار مضر نہ ہو درست ہے۔ کذا فی العالمگیریہ، ج ۵ ص ۳۴۱ پان میں چونہ کھانے کی اجازت ہے نصاب الاحتساب اور نفع المفتی والسائل میں بصراحت مذکور ہے، اور کتھا کا حکم بھی چونہ کی طرح ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔