الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چھپکلی کا مارنا

سوال

چھپکلی کا مارنا شرعاً کیسا ہے؟ عوام میں مشہور ہے کہ اس کے مارنے پر ثواب ملتا ہے کیا یہ صحیح ہے؟ امید کہ جواب مع حوالہ عنایت فرمائیں گے۔

جواب

حدیث شریف میں وزغ کے مارنے کی اجازت بھی ہے حکم بھی ہے اور اس پر ثواب بھی بیان فرمایا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اگر پہلی ضرب میں مار دیا جائے۔ تو اس پر ثواب کی بڑی مقدار بیان کی گئی ہے۔ دوسری ضرب پر مارنے پر اس سے کم ہے۔ تیسری میں اس سے کم ہے۔ ایسی حدیثیں بخاری شریف ص ۱/۴۶۶، مسلم شریف ج ۲ ص ۲۳۶، نسائی شریف ج ۲ ص ۲۶، موطا امام محمد ص ۳۶ وغیرہ کتب میں موجود ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو