گرگٹ کا مارنا
سوال
عام لوگ بیان کرتے ہیں کہ حضور انورﷺ جب غار ثور میں حضرت ابوبکرؓ کے ہمراہ تھے اور مکڑی نے جالا تان دیا تھا۔ کبوتروں نے انڈے دیئے تھے۔ اس وقت کفار کی جماعت حضور کی تلاش میں غار ثور پر بھی آئی تو گرگٹ اپنی گردن جھکا جھکا کر بتلا رہا تھا کہ حضور اس غار میں ہیں۔ یہ روایت کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
میں نے یہ کسی روایت میں نہیں دیکھا۔ البتہ گرگٹ کو مارنے کا ثواب احادیث میں آیا ہے۔ بیت المقدس کو جس وقت آگ لگائی گئی اس کا پھونکیں مارنا۔ اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جس وقت آگ میں ڈال دیا گیا اس کا پھونکیں مارنا۔ مجمع البحار ج ۳ ص ۴۳۴ میں موجود ہے۔ ابن ابی حاتم نے حضرت عائشہؓ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے ایک نیزہ گرگٹ کو مارنے کے لئے مکان میں رکھ رکھا تھا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔