کسٹوڈین سے زمین خریدنا
سوال
بکر کے دادا زید نے عمرو کو جو کہ مسلم کا دادا ہوتا ہے، مستعار زمین برائے رہائش دیدی تھی، اور یہ طے ہو گیا تھا کہ وقت ضرورت واپس لے لی جائیگی، لہذا عمرو کی اولاد اس رقبہ میں ۱۹۴۷ء تک زندہ رہی پھر ہنگامی حالات سے اثر انداز ہوکر پاکستان ہجرت کر گئے، لہذا عمرو کی اولاد میں سے صرف ایک آدمی مسمی مسلم یہاں پر رہ گیا جو کہ اس رقبہ میں سے اپنے حصہ پر قابض ہے، گورنمنٹ نے مسلم کے حصہ کے علاوہ باقی حصہ کو متروکہ قرار دیدیا معیر یعنی زید کا پوتا مع پورے گھرانے کے یہیں پر موجود ہے اگر چہ رقبہ مستعار تھا، مگر گورنمنٹ نے موقع پر…
جواب
جب گورنمنٹ نے اس پر استیلاء کر کے مالکانہ قبضہ کر لیا پھر اسکو نیلام کر دیا تو جس نے اس کو خریدا وہ مالک ہوگا، پہلی ملک اور قبضہ کا اب اعتبار نہیں ہو گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔