عمومی مفاد کے لئے دی گئی زمین فروخت کرنا
سوال
طویل مدت سے ہمارے گاؤں والوں کو ایک ہندو زمین دار نے ایک ٹکڑا زمین قبرستان کے لئے اور قبرستان کے پرچہ کے شامل ایک ٹکڑا زمین بیگاڑ کے لئے (بیگاڑ بمعنی مردہ جانور دفن کرنے کی جگہ) استوار کرنے کا حکم دیا تھا، مذکورہ قبرستان کی زمین تقریباً چار پانچ بیگہہ ہوگی، قبرستان کے ایک کنارے پر ایک ٹکڑا زمین تقریباً ایک کٹھ ہوگا، اس ٹکڑے میں کبھی کسی میت کو دفن نہیں کیا گیا، اور اس ٹکڑے زمین کو اس کے برابر والے مکان والوں نے ایک کٹھہ زمین کو میدان کی طرح اپنے استعمال میں لانا شروع کر دیا، نیز جانوروں کو باندھنے میں فائدہ عوام…
جواب
جب کہ وہ زمین مسلمانوں کے عمومی مفاد کے لئے اس شخص نے دیدی ہے، اور اب اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا ہے، تو سب کے مشورہ سے اس زمین کو ایسے کام میں لانا درست ہے جس میں عمومی نفع ہو۔ مثلاً وہاں مکتب یا مدرسہ بنا دیا جائے جس میں سب دینی تعلیم حاصل کریں جہاں تک ہو سکے اس کو فروخت نہ کیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔