الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جاسوسی فلمی کتابوں کی تجارت

سوال

زید کی تجارت رومانی جاسوسی فلمی کتب ناول تلنگی کی ہے، اوپر اچھی بری تصویر رہتی ہیں، تجارت بالکل غیر مسلم بستی میں ہے تقریباً ۹۹ فیصد غیر مسلم ان کتابوں کی خریداری کرتے ہیں، اس پر اچھا کمیشن ملتا ہے، دس سال سے یہ تجارت کر رہے ہیں، ابھی تک زید کی زندگی اور زید کے خاندان کی زندگی غیر اسلامی چل رہی تھی، اب اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور تبلیغی جماعت میں جڑ کر کام کر رہے ہیں، اس تجارت سے جملہ تین خاندان کا گزر اچھی طرح ہوتا ہے، پہلے تین بھائی مل کر یہ تجارت کرتے تھے، اب دو بھائی مستقل دینی کام میں لگ گئے ہیں، اور ایک…

جواب

تجارت کو بدلنے میں دقت تو ضرور ہوگی، اسکو برداشت کرنا چاہئے، دیگر جائز کتب کا بھی میل شروع کر دیں، آہستہ آہستہ ناجائز کتب کم کرتے رہیں، جائز کتب کی تجارت کو ترقی دیتے رہیں، یہاں تک کہ موجودہ صورت بالکل بدل جائے، یا کوئی اور تجارت شروع کر دیں جب اس پر قابو ہو جائے تو موجودہ کو ترک کر دیں حق تعالی مدد فرمائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو