گورنمنٹ سے راشن لیکر نفع کے ساتھ فروخت کرنا
سوال
میں گورنمنٹ راشن دوکان سے اناج خرید کر فروخت کرتا ہوں، جس پر مجھے پچاس فی صد سے لے کر ۸۰ فیصد تک منافع حاصل ہوتا ہے، یہ تجارت جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر آپ کی اپنی دوکان ہے آپ مالک ہیں تو آپ کو اپنے مال پر نفع لینے کا اختیار ہے، مگر اتنا زائد نفع نہ لیں، جو خلاف مروت ہو، اگر آپ حکومت یا سوسائٹی کی طرف سے اناج فروخت کرتے ہیں اور اس پر آپ کو کمیشن ملتا ہے، تو وہ کمیشن آپ کے لیے درست ہے، مگر جو نرخ تجویز کر دیا گیا اسی نرخ پر فروخت کریں زیادہ پر نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔