الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

راشن کارڈ سے مال لیکر زیادہ قیمت پر فروخت کرنا

سوال

آج کل راشن میں شکر اور ڈالڈا اور دیگر اشیاء جو راشن کارڈ میں ملتی ہیں، اپنے کارڈ سے حاصل کر کے اس کو بلیک دام میں جو عموماً زیادہ ہوتے ہیں، لوگ فروخت کر لیتے ہیں، اس سے ان کو فائدہ ہو جاتا ہے یہ صورت شرعاً درست ہے یا نہیں؟

جواب

راشن کارڈ کے ذریعہ سے خرید کر آدمی مالک ہو جاتا ہے کہ مالک کو اپنی چیز فروخت کرنے کا حق ہے جس قیمت پر چاہے فروخت کرے۔ لیکن اس کا لحاظ ضروری ہے کہ اگر یہ خلاف قانون ہے تو پھر عزت اور مال کا خطرہ ہے، نفع کی خاطر عزت اور مال کو خطرہ میں ڈالنا دانشمندی کی بات نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو