الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

شرعاً کم یا زیادہ قیمت پر بیچنے کا اختیار ہے

سوال

غریب لوگوں کی پریشانی دور کرنے کے لئے گورنمنٹ نے نظام بنایا ہے کہ نان پاؤبسکٹ پر پندرہ فی صد نفع لو اس سے زائد لینا جرم ہے، مگر تاجر حضرات کو ٹھیکہ بھی اسی شرط کے ساتھ دیا گیا ہے، تو ان کا زیادہ قیمت پر لینا جائز ہے؟ شرط یا عدم شرط سے کوئی فرق ہوگا تحریر فرمائیں؟

جواب

مالک کو اپنی مملوک شئی کم زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا اختیار ہوتا ہے لیکن حکومت کے قانون کے خلاف کرنا عزت اور مال و جان کو خطرہ میں ڈالنا ہے، کیونکہ یہ حکومت کی چوری ہے جس پر سزا ہوسکتی ہے، خلاف قانون کر کے جان عزت مال کو خطرہ میں ڈالنا قرین دانشمندی نہیں ہے، لہذا اس سے پورا پرہیز کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو