کانجی ہاؤس سے جانور خریدنا
سوال
کانجی ہاؤس وغیرہ میں جب جانور زیادہ دنوں تک رہ جاتے ہیں تو سرکار کی جانب سے اس کو فروخت کر دیتے ہیں، سوال یہ ہے کہ جو لوگ اس جانور کو خریدتے ہیں کیا شرعاً ان کی ملک ہو جاتی ہے؟
جواب
اس جانور پر سرکار کو استیلاء ملک حاصل ہو جاتی ہے، تو اب خریدنے والا مالک سے ہی خریدتا ہے، اور مالک سے خریدنے میں ثبوت ملک میں کوئی اشکال نہیں ”وان غلبو (ای اهل الحرب على اموالنا واحرزوها بدارهم ملكوها الخ درمختار۔ نيز حضرت مولانا تھانوی نور اللہ مرقدہ نے امداد الفتاوی میں ایسا ہی تحریر فرمایا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔