سوئم چهلم وغیره
سوال
آج کل کے رائج طریقے سے سوئم، دسواں، بیسواں، چہلم کرنا فرض، واجب، سنت، مستحب میں سے کیا ہے؟ ان کو نہ کرنے والے کو کیا کیا شرعی سزائیں اور آخرت کے عذاب کی وعید میں آئی ہیں؟
جواب
یہ چیزیں ادلہ شرعیہ سے ثابت نہیں، بلکہ فقہاء نے ان کے بدعت ممنوعہ ہونے کی تصریح کی ہے، جیسا کہ فتاوی بزازیہ کے رد المحتار وغیرہ میں مذکور ہے، اس لئے ان چیزوں کو ترک کیا جائے، فی نفسہ ایصال ثواب ہر نیک کام کا ہر وقت درست اور مفید ہے، اپنی طرف سے تخصیصات و تقییدات نہ کی جائیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔