الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تیجہ مسجد پر یا مکان پر

سوال

تیجہ جس میں چنے پر کلمہ طیبہ اور قرآن خوانی اور پھولوں کا عرق گلاب میں ڈبونا اندرون مسجد یہ فعل کیسا ہے؟ کیونکہ مولانا عبدالحق صاحب محدث دہلوی نے کتاب آداب الصالحین میں مکروہ لکھا ہے کہ سیپارہ قرآن کی مسجد میں قرآن خوانی مکروہ ہے، یا چنے و پھول ڈبونا اور غم کے واسطے مسجد میں بیٹھنا کیسا ہے؟ اور اگر مکانوں میں صرف قرآن خوانی کرائے بلا پابندی رسم و رواج تو کیسا ہے؟

جواب

قرآن کریم پڑھنا اور ایصال ثواب کرنا بلا التزام تاریخ و ہیئت وغیرہ کے مسجد میں اور مکان میں درست اور ثواب ملے، تیجہ مروجہ وغیرہ بدعت ہے غم کے واسطے مسجد میں بیٹھنا تا کہ لوگ تعزیت کریں مکروہ ہے۔ (ردالمحتار ص ۹۳۱ / ۲)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو