ارواح کا اپنے گھر آنا مخصوص ایام میں
سوال
تیجہ، جمعراتیں، چالیسواں اور برسی وغیرہ کرنا درست ہے یا نہیں؟ حضرت مولانا شیخ عبدالحق صاحب محدث دہلوی کی بعض تصنیفات میں لکھا ہے کہ ہر جمعرات کومیت کی روح اپنے پسماندگان کی طرف رجوع کرتی ہے، اور خیرات و صدقات کی امید وار ہوتی ہے، اور اسی طرح ایک سال کے اختتام پر بھی اس کا رجوع متحقق ہو جاتا ہے، کیا یہ قول صحیح سند سے کسی حدیث مرفوع صحیح یا ضعیف یا علماء متقدمین میں سے کسی امام مجتہد کے قول سے مؤید ہے یا نہیں؟
جواب
اشعۃ اللمعات میں اس کو بلا سند بلا حوالہ نقل کیا ہے، صحاح ستہ میں یہ مضمون کہیں موجود نہیں، اور بھی کسی صحیح معتبر روایت میں نظر سے نہیں گزرا بلکہ صحاح کی روایت اس کے خلاف ہیں۔ ائمہ مجتہدین میں سے بھی کسی کا قول اس کی تائید میں نہیں دیکھا، دقائق الاخبار خزانة الروايات، كنز العباد میں ایسی روایات مذکور ہیں، مگر یہ کتب خود ہر گز ایسے امور میں قابل اعتماد نہیں، جب تک حدیث کی…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔