الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اذان اور خطبہ کے درمیان ان الله وملائكته الخ پڑھنا

سوال

قدیم زمانہ کے رواج کے مطابق جمعہ کے روز خطبے سے پہلے إِنَّ الله وَ مَلائِكَتَهُ الخ پڑھا جاتا ہے، جس کو آج کل کے علماء دین اس طرح خطبے سے پہلے پڑھنے کو بدعت کہتے ہیں، اس لئے حدیث کی روشنی میں فتوی دیجئے کہ خطبے سے پہلے إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ الخ پڑھنا امام شافعی کے نزدیک درست ہے یا نہیں؟ تاکہ اس بدعت سے بچ سکیں اور صحیح دین کے راستہ پر چل سکیں؟

جواب

اذان ثانی کے بعد اِنَّ اللهَ وَمَلائِكَتَهُ الخ پڑھنے کا ذکر نہ قرآن میں ہے نہ حدیث شریف میں ہے، نہ صحابہ کرامؓ سے ثابت ہے، اس لئے یہ نئی چیز ہے، دین میں پسندیدہ طریقہ وہ ہے جو حضرت نبی اکرم ﷺ اور خلفائے راشدین اور دیگر صحابہ متبوعین سے منقول وماخوذ ہے، جو چیز ایسی نہ ہو وہ اگر چہ دیکھنے میں کتنی ہی اچھی معلوم ہوتی ہو مگر شرعاً پسندیدہ اور قابل اتباع نہیں بلکہ قابل ترک ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو