جس غلہ کی زکوۃ نہ دی جائے اس کا حکم
سوال
اکثر کھیتی کرنے والے جب کہ وہ غلہ اکٹھا کرتے ہیں اور حکم ہے کہ دس من غلہ سے ایک ایک من غلہ زکوۃ نکالیں اور وہ زکوۃ نہیں نکالتے تو کیا ایسے مال سے کوئی نیک کام مثل قربانی، عقیقہ یا میت کے لئے ایصال ثواب کر سکتے ہیں یا نہیں، اگر کر سکتے ہیں تو از روئے شرع کیا حکم ہے؟
جواب
جو شخص واجب نہیں ادا کرتا تو وہ گنہ گار ہے لیکن اس سے وہ غلہ حرام نہیں ہوتا، اس کا استعمال اپنی ذاتی ضرورت میں بھی درست ہے، اور عبادت میں بھی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔