حیلہ تملیک
سوال
کسی صاحب مال کو کسی اسلامی ادارہ میں کثیر رقم خرچ کرنی ہے صاحب مال یہ حیلہ کرتا ہے کہ کسی مستحق زکوۃ کو وہ رقم اس شرط پر دیتا ہے کہ وہ مستحق زکوۃ وہ رقم اسلامی ادارہ میں واپس کرے تو یہ حیلہ کیسا ہے، زکوۃ ادا ہو گی یا نہیں اور وہ مستحق زکوۃ جس نے مال اسلامی ادارہ میں واپس کیا ہے، اس کو کارخیر میں خرچ کرنے کا ثواب ملے گا یا نہیں؟
جواب
یہ شرط قطعاً نا جائز ہے صاحب مال کو کسی طرح جائز نہیں کہ مستحق زکوۃ کو اس اسلامی ادارہ میں اس رقم کے دینے پر مجبور کرے اگر باوجود شرط کے مستحق زکوۃ وہ رقم اسلامی ادارہ میں واپس نہ دے تب بھی صاحب مال کو واپس لینے کا حق حاصل نہیں رہا، جب مستحق کو مالک بنا دیا اور اسکے حوالہ کر دی تو زکوۃ ادا ہوگئی، اب اس کو اختیار ہے کہ وہ رقم جہاں چاہے صرف کرے چاہے اسلامی ادارہ میں دے چاہے اپنے…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔