الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دوسرے مقام پر روپیہ بھیج کر قربانی کرانا

سوال

زید کانپور میں پیدا ہوا اور اس شہر میں پرورش پائی، اور سکونت بھی اختیار کر لی مگر قربانی اپنے وطن میں روپئے بھیج کر گائے، بکری وغیرہ کی کرتا ہے، کچھ تو رقم کی سہولت اور کچھ گائے وغیرہ کی قربانی کی اجازت شہر کانپور میں نہ ہونے کی وجہ سے اپنے وطن میں کراتا ہے تو درست ہے یا نہیں؟ اس کو اپنے ہی شہر میں قربانی کرنی چاہئے یا دوسرے شہر میں جہاں اعزہ واقارب رہتے ہیں، کر سکتا ہے، ثواب میں تو کچھ کمی نہ ہوگی؟

جواب

اس طرح بھی قربانی درست ہے، اپنے ہاتھ سے قربانی کرنے اور اپنی قربانی کا گوشت کھانے کی فضیلت حاصل نہ ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو