الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حاملہ منذورہ جانور کی قربانی

سوال

ایک جانور مرض میں مبتلا ہو گیا، مالک نے منت کر لی کہ اگر خدا اس کو بچائے تو راہ خدا میں اس کی قربانی دیدوں گا، اب بوقت قربانی وہ جانور تین ماہ کے حمل سے ہے، اس صورت میں اس کی قربانی کی جائے گی یا نہیں؟

جواب

ایسے جانور کی قربانی شرعاً درست ہے، جو جانور بالکل قریب الولادت ہو اور بچہ مرنے کا اندیشہ ہو تو اس کو ذبح کرنا مکروہ ہے، تاہم قربانی ادا ہو جائے گی، پھر اگر بچہ زندہ ہو تو اس کو بھی ذبح کر لیا جائے۔ کذا فی رد المحتار۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو