متعین جانور کی قربانی کی نذر کا ایک مسئلہ
سوال
زید نے ایک بھینس کا بچہ پالا وہ گم ہو گیا اس نے کہا کہ اگر وہ مل گیا تو اللہ کے واسطے اس کی قربانی کر دوں گا، چنانچہ وہ مل گیا لیکن زید کو اب اس کی ضرورت ہے، کیا شرعاً اسکی اجازت ہے کہ اس کو خود رکھ لے اور اس کے عوض دوسرے جانور کی قربانی کر دے، جو کہ اتنی ہی قیمت کا ہو یا اسی کی قربانی ضروری ہے؟ (نوٹ) وہ بچہ اب بچہ نہیں بلکہ بڑا بھینسہ ہے۔
جواب
اسی کی قربانی لازم ہے، اگر قربانی کے ایام گذر جائیں اور اس کی قربانی کی نوبت نہ آئے تو اس کو زندہ صدقہ کر دے۔ شامی ج۵/ص۲۰۴۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔