ایام قربانی کے بعد شاۃ منذورہ متعینہ کا حکم
سوال
زید نے نذر مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو ایک قربانی کروں گا، اللہ کے حکم سے وہ کام ہو گیا، اور زید نے نذر پوری کرنے کے لئے ایک بکری خرید بھی لی مگر اس کی قربانی کی نوبت نہیں آئی، یہاں تک کہ قربانی کی تاریخیں بھی گزر گئیں، تو زید اب اس بکری کی قربانی کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
اب اس کی قربانی درست نہیں زید کو چاہئے کہ وہ بکری زندہ کسی فقیر مستحق زکوٰۃ کو صدقہ کر دے۔ شامی، ج۵/ص۲۰۸۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔