الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا طلاق کے لئے گواہی ضروری ہے

سوال

طلاق کے ثبوت کے لئے گواہ ہونا چاہئیں، نیز گواہ عادل ہونا شرط ہے یا نہیں؟

جواب

قضاء ثبوت کے لئے دو عادل گواہ شرط ہیں اور دیانہ ثبوت کے لئے ایک عادل گواہ بلکہ خود عورت کا سننا بھی کافی ہے، اور عورت کو جب کہ خود سنے یا ایک عادل گواہ اس کے سامنے بیان کرے وہ خود قاضی کے حکم میں ہے: والمرأة كالقاضي لا يحل لها ان تمكنه اذا سمعت منه ذالک او شهد له شاهد عادل عندها ا ه عالمگیری ص ۳۵۴ ج ۱ اس کو اپنے نفس پر قدرت دینا جائز نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو