کامل بزرگ کی پہچان
سوال
سچے اور کامل بزرگ کی کیا پہچان ہے؟
جواب
اس کے عقائد قرآن وحدیث کے مطابق ہوں۔ اخلاق نبویہ کے ساتھ متصف ہو، ضروریات دین کا علم رکھتا ہو متبع سنت ہو مال و جاہ کا لالچی نہ ہو آخرت درست کرنے کی فکر ہر وقت ہو۔ مخلوق پر شفیق ہو کسی کامل بزرگ کی صحبت اور تعلیم کے ذریعہ سے اپنے نفس کی اصلاح کی ہو اور ان بزرگ نے اس پر اعتماد کیا ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔