تصوف کے چار سلسلے
سوال
تصوف کے چار سلسلے کون کون ہیں اور یہ سلسلے کن کن بزرگوں کی طرف منسوب ہیں یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ چار کے علاوہ کیا تصوف کا کوئی اور سلسلہ نہیں ہے!
جواب
آج کل ہمارے اطراف میں چار سلسلے یہ مشہور ہیں۔ (۱) چشتی (۲) قادری (۳) نقشبندی (۴) سهروردی اول (۱) خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی طرف منسوب ہے دوسرا (۲) حضرت سید عبد القادر جیلانی کی طرف تیسرا (۳) حضرت بہاؤالدین نقشبندی کی طرف چوتھا (۴) شیخ شہاب الدین سہروردی کی طرف ان کے علاوہ اور بھی سلسلے ہیں جو دوسرے بزرگوں کی طرف منسوب ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔