بیمار گائے ذبح کی اور خون بہت آہستہ آہستہ نکلا حرکت کچھ نہیں کی
سوال
ایک گائے بیمار رہتی ہے، بمرض مرگی یا کوئی اور مرض ہمچو قسم گائے گر کر مرنے لگی، ذبح کرنے والے نے اس کے سر کو ذبح کرنے کے لئے سیدھا کیا اس وقت گائے کے کان میں جنبش ہوئی آنکھ کھلی اور بند ہوئی اس کے علاوہ اور کوئی نشانی زندگی کی ظاہر نہ ہوئی گائے ذبح کر دی گئی خون شرناٹے سے نہ نکلا آہستہ آہستہ پانی کی طرح بہتا رہا، زمین پر پانچ فٹ ایک انچ لمبائی اور ایک فٹ سات انچ چوڑائی تک خون گیا ذبح ہو چکنے کے بعد اور کوئی علامت زندگی کی ظاہر نہ ہوئی، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ یہ گائے حلال ہے یا حرام۔ بینوا وتوجروا۔
جواب
اس عبارت سے معلوم ہوا کہ اگر جانور کی وقت ذبح حیات متعین تھی تو بلا شبہ وہ جائز ہے، اگر اس کی حیات کا علم نہ تھا تب بھی چونکہ خون نکلا ہے، اس لئے وہ جائز ہے، کیونکہ ایسے جانور کے متعلق دو چیزوں میں سے ایک کا پایا جانا ضروری ہے یا حرکت کرے یا خون نکلے، اگر دونوں میں سے کوئی بھی نہ ہو تو جائز نہیں۔ یہاں ایک چیز موجود ہے، پس وہ حلال ہے، (یہ متن کا حاصل ہے)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔