ایک جانور کو ذبح کیا وہ جا کر پانی میں ڈوب گیا اس کا کھانا
سوال
نیل گائے کو ذبح کیا جا رہا تھا، ابھی مکمل نہیں ہوا تھا اس میں جان کی رمق باقی تھی، کہ بدن جھاڑ کر بھاگ کھڑا ہوا اور ندی میں جا کر ڈوب مرا، پھر دوبارہ اس کو ذبح نہیں کیا جا سکا، شرعاً اس کا کھانا حلال ہوگا یا نہیں؟ کتنا ذبح کرنے کو ذبح شرعی (جو جانور کو حلال کر دے) سمجھا جائے گا؟
جواب
حلقوم، مری، ودجین اگر یہ رگیں کٹ چکی ہیں (جن کے بعد زندگی باقی نہیں رہتی) مگر وہ تڑپتا ہوا اٹھ کر قریب ہی کسی پانی میں جا گرا اور مر گیا، تو وہ حلال ہے اس کی موت ذبح کی وجہ سے ہوئی ہے، جیسے مرغ کو ذبح کر دیا جائے، وہ تڑپتا اور اچھلتا ہوا پانی میں جا گرے، اگر یہ رگیں پوری نہیں کٹی تھیں، اور اس کی زندگی متوقع تھی اور پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے تو وہ مردار ہے،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔