ترک اعتکاف سے کیا عورت بھی گنہ گار ہے؟
سوال
اگر کسی بستی سے کوئی صاحب معتکف نہ ہوئے، تو صرف بالغ مرد گناہگار ہوں گے یا مرد، عورت، بالغ، نابالغ لڑکے بھی گنہگار ہوں گے؟
جواب
نابالغ مکلف نہیں اس پر گناہ نہیں۔ عورت مسجد میں اعتکاف نہ کرے، بلکہ اپنے مکان میں ایک جگہ متعین کر کے وہیں اعتکاف کرے۔ کسی نے بھی نہ کیا تو سب بالغ ترک سنت کے وبال میں گرفتار ہوں گے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔