الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

صبح صادق کے بعد غسل جنابت

سوال

ایک شخص صحبت کرتا ہے، اور سو جاتا ہے سحری میں اٹھ کر ہاتھ دھو کر اور کلی غرارہ وغیرہ کرنے کے بعد کھانا کھالیتا ہے، اور پھر سو جاتا ہے، صبح اٹھ کر نہا لیتا ہے، اس صورت میں روزہ ہو جاتا ہے، یا نہیں، اور نہانے کا وقت کب تک رہے گا، یعنی کس وقت نہانا افضل ہے، یہ بات عورت اور مرد کے لئے برابر ہے، یا کوئی تفریق ہے، کیونکہ وہ کھانا وغیرہ پکاتی ہے۔

جواب

اس کا روزہ اس صورت میں صحیح ہے کوئی خرابی نہیں نماز فجر سے پہلے پہلے دونوں نہا لیں نماز قضاء نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو