کیا بغیر نماز پڑھے بخشش ہو جائے گی
سوال
کچھ لوگ جو نماز پڑھتے ہیں بے نمازیوں کو بھی نماز پڑھنے کی دعوت دیتے ہیں، وہ جواب دیتے ہیں تم جو نمازیں پڑھتے ہو ہمیں علم ہے، ہم انشاء اللہ خدا کے فضل وکرم سے ویسے ہی بخشے جائیں گے، یہ کس حد تک ٹھیک ہے؟
جواب
پانچ وقت کی نماز فرض عین ہے، اس کے ترک پر سخت وعید آئی ہے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ترک نہیں فرمائی حالانکہ بخشے بخشائے تھے، تارک نماز کے متعلق ارشاد ہے کہ اس کا حشر فرعون و ہامان وغیرہ کے ساتھ ہوگا، اس سے بے پرواہی اختیار کرنا نہایت خطرناک ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔