الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ترک نماز کی سزا

سوال

نماز ہر مرد و عورت عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے، جو حضرات نماز نہیں پڑھتے ہیں، ایسے مسلمانوں کے لئے دین محمدی نے کیا سزا تجویز فرمائی ہے؟

جواب

نہایت خطرناک حالت ہے ایسے لوگوں کی سزا تو بہت سخت ہے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، مگر یہاں سزا دینے کا حق ہر ایک کو نہیں اس کو نرمی اور شفقت سے سمجھایا جائے، کتاب فضائل نماز ان کو سنائی جائے، پنچایت بنا کر سب کو نماز کی تاکید کی جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو