عشاء سے پہلے چار رکعت
سوال
ایک حدیث کی تلاش میں چند ماہ گزر گئے مگر دستیاب نہ ہوسکی۔ حدیث عشاء کی چار رکعت کے بارے میں ہے۔ حضور اقدس ﷺ نے عشاء کی چار فرض سے پہلے چار رکعت سنت پڑھی ہے تو کتنی مرتبہ آپ نے پڑھی، نفس پڑھنے کا بھی ثبوت مل جائے گا تو زہے قسمت، وہ حدیث نقل فرما کر کرم فرمائی کریں گے۔
جواب
عشاء سے پہلے چار رکعت سنت کا پڑھنا یا فرمانا کسی حدیث کی کتاب میں نہیں دیکھا، ہر دو اذان کے درمیان نماز کا ہونا ضرور حدیث شریف میں موجود ہے، اس عموم میں نماز عشاء بھی داخل ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔