ترک قنوت پر لقمه
سوال
عشاء میں نماز تراویح کے بعد وتر جماعت سے پڑھے جاتے ہیں ان میں اگر امام دعاء قنوت پڑھنا بھول جائے تو ان کو اشارہ دینا چاہئے یا نہیں؟ کیونکہ اگر اشارہ نہیں دیا گیا تو ممکن ہے وہ سجدہ سہو کرنا بھول جائے اور پھر نماز نہیں ہوگی۔ کیونکہ واجب ترک ہو جاتا ہے اور پھر اشارہ نہیں دیا جاتا تو بہت سے مقتدی رکوع میں نہیں جاتے ہیں اور ان کا رکوع ترک ہو جاتا ہے اور فرض ترک ہونے سے نماز نہیں ہوتی ہے۔ جواب جلد دیں
جواب
اگر امام بجائے دعاء قنوت پڑھنے کے رکوع میں جانے کے لئے تیاری کر رہا ہو تو اس کو یاد دلایا جائے لیکن اگر امام رکوع میں پہونچ گیا ہے تو پھر قنوت کے لئے کھڑا نہ ہو۔ اخیر میں سجدہ سہو کرے۔ اسی طرح نماز وتر صحیح ہو جائے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔