الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وتر میں سورتوں کی تعیین

سوال

بعض حفاظ وتر میں ہمیشہ انا انزلناہ اور سورہ کافرون اور آخر رکعت میں سورہ اخلاص پڑھتے ہیں حالانکہ ہمیشہ ایک سورت پڑھنے کو فقہاء نے منع کیا ہے۔ کہاں تک درست ہے

جواب

فقہاء نے جو منع کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کہیں یہ خیال نہ ہو جائے اس مخصوص سورت کے علاوہ دوسری سورت پڑھنے سے نماز درست نہیں ہوتی یا اس کے عمل سے دوسروں کو اس کا خیال نہ ہو جائے لیکن جن سورتوں کا کثرت سے پڑھنا حضور اکرم ﷺ سے ثابت ہے ان کو کثرت سے پڑھنا اتباع سنت کی نیت سے درست ہے بلکہ ثواب ہے البتہ کبھی کبھی مصلحت بالا کی وجہ سے دوسری سورت بھی پڑھ لے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو