قنوت کیلئے ہاتھ اٹھانا اور وتر کے بعد سبحان الملك القدوس کہنا
سوال
وتر میں ہاتھ اٹھانے کی کیا وجہ ہے؟ اور سبوح قدوس بلند آواز سے کیوں کہتے ہیں یا آہستہ کہے؟
جواب
وتر میں ایک واجب سے دوسرے واجب کی طرف انتقال ہے۔ اس لئے قنوت کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں وتر کے بعد سبحان الملک القدوس کہنا تین دفعہ اور تیسری دفعہ آواز بلند کرنا حضور اکرم ﷺ سے ثابت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔