ساڑھی میں نماز
سوال
یہاں پر خواتین میں کرتہ اور پائجامہ پہننے کا رواج نہیں ہے اور وہ لہنگا پر ساڑی باندھ لیتی ہیں اور کسی قسم کا کپڑا اندر استعمال نہیں ہوتا ہے تو کیا اس صورت میں ان کی نماز ادا ہو جائے گی یا پھر ان کو ساڑی کے اندر پاجامہ یا اس قسم کا کپڑا پہننا پڑے گا؟
جواب
اگر لہنگا اور ساڑی اس طرح ہے کہ جسم نظر نہیں آتا ان کی نماز ادا ہو جائے گی اس کے اندر پائجامہ ہو یا نہ ہو ورنہ انکشاف کی حالت میں نماز نہیں ہوگی۔ کیوں کہ ستر عورت فرض ہے اور عورت کو چہرہ، دونوں ہاتھ، دونوں قدم کے سوا تمام بدن کو چھپانا نماز میں فرض ہے۔والرابع ستر العورة وهي للمرأة جميع بدنها خلا الوجه والكفين والقدمين اھ در مختار۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔